ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنا دینگے :احمد چٹھہ

ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنا دینگے :احمد چٹھہ

وزیرآباد(نامہ نگار)ایم این اے چودھری محمد احمد چٹھہ نے نجی میرج ہال میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں ، انصاف لائرز فورم کے اراکین اور ضلع وزیرآباد و گوجرانوالہ بار کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو جنرل الیکشن میں بد ترین دھاندلی کی گئی اور وفاقی و صوبائی حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ جس طرح فارم 47 کو روک کر جنرل الیکشن میں نتائج تبدیل کئے گئے اسی طرح اب پھر حکومت غیر آئینی و غیر قانونی راستے اختیار کر کے پی پی 36 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ،مبینہ طور پر پریذائڈنگ افسر وں کو سرے سے فارم 45 مہیا ہی نہیں کیا جا رہا ہمیں ذرائع سے معلوم ہو چکا ہے کہ شکست خوردہ عناصر دھاندلی کی مکمل تیاریوں میں ہیں جو ان شا اللہ ناکام بنا دیں گے ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار رانا خلیل احمد نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔ضلعی صدر انصاف لائرز فورم وقاص افضل چٹھہ نے کہا کہ دھاندلی کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ضلعی صدر تحریک انصاف وزیرآباد افضل چیمہ نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ یہ حکمران جعلی ہیں ، پی پی 36 کا ضمنی الیکشن ریفرنڈم ہوگا 21 اپریل کا سورج فیاض چٹھہ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں