انتظامیہ سستی روٹی مہم میں مصروف،سبزیاں اور پھل زائد نرخوں پر فروخت

انتظامیہ  سستی  روٹی  مہم  میں  مصروف،سبزیاں  اور  پھل  زائد  نرخوں  پر  فروخت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عید الفطر گزرنے کے باوجود سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔۔۔

 پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ سستی روٹی مہم میں مصروف ہیں جبکہ سبزیاں ،پھل اور مصالحہ جات کی عید الفطر کے موقع پر بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے شہریوں کی قوت خرید مزید کم ہو گئی ۔ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں 20 فیصد سے 40 فیصد تک اضافے نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا لیکن رمضان المبارک اور عیدالفطر گزرنے کے بعد بھی ٹماٹر 200 روپے فی کلو ،پیاز 280 روپے ،سبز مرچ 400 روپے ،لہسن 640 روپے ،ادرک 640 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔ آلو80 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں ۔ دیگر سبزیاں بھی 20 روپے فی کلو گرام مہنگی فروخت ہوتی رہیں ۔ کدو 200 روپے ،کریلے 400 روپے ،بھنڈی 400 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے شہریوں کیلئے خرید اری مشکل ہو گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں