سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے

سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی آٹھ وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم۔

تھانہ سمبڑیال کے موضع ویروالہ کے محمد ارشد کے ڈیرہ سے پیٹرانجن ،ٹوکے سمیت 30 ہزارروپے کا سامان ،کچہری احاطہ میں واقع کینٹین کے تالے توڑ کر کاؤنٹر سمیت دیگر اشیا مالیت20ہزار روپے ،عدنان خالدسکنہ محلہ فضل پورہ کی موٹر سائیکل ،ای پی زیڈ کے قریب واقع سلطان کے ڈیرہ سے الیکٹرک موٹر محلہ مغربی کی خاتون شازیہ بی بی کے گھر سے سیف الماری توڑ کر نقدی 7 ہزار، طلائی زیورات کانٹے ،گھڑی ،انگوٹھی مالیت 3 لاکھ روپے ،محمد ناظر مدینہ ٹاؤن سے بچھڑا مالیت 4لاکھ 50ہزار جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع چک ککا کے شاہد فاروق کے ڈیرہ سے گھوڑی مالیت 1لاکھ 50ہزار ،اڈابیگووالہ کے وحید احمد کی دکان سے ایک گیس سلنڈر، دو کڑائیاں مالیت 80ہزار روپے چور لے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں