وزیرآباد :مصنوعی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

وزیرآباد :مصنوعی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

وزیرآباد (نامہ نگار)ماہانہ ریٹ لسٹ کے اجرا میں تاخیر،مصنوعی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،اشیائے خوردونوش دوگنی قیمت پر فروخت۔۔۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بے بس،وزیرآباد ضلع سمیت تحصیل علی پور چٹھہ بلکہ گردونواح میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔سرکاری ریٹ لسٹ رمضان سے کافی دن پہلے جاری کی گئی تھی جبکہ اب رمضان گزرے بھی کئی دن ہوچکے ہیں جس پر منافع خور تاجروں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں خود ساختہ بڑھا دی گئی ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی بے بس نظر آرہے ہیں کیونکہ جس د کاندار کو زائد نرخوں پر اشیاء بیچنے پر جرمانہ کرنا چاہتے ہیں وہ آگے سے پرانی ریٹ لسٹ کا بہانہ بنا دیتا ہے کہ یہ ریٹ پرانے ہیں اب مارکیٹ میں ریٹ بڑھ چکے ہیں جس پر انہیں ریلیف مل جاتا ہے مگر د کانداروں کی طرف سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ جاری ہے ۔شہریوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سے فوری نئے ریٹس کے مطابق ماہانہ ریٹ لسٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں