سیالکوٹ:استاد پر نامعلوم افراد کا حملہ ، ہسپتال منتقل

سیالکوٹ:استاد پر نامعلوم افراد کا حملہ ، ہسپتال منتقل

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)استاد پر نامعلوم افراد کا حملہ ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ محلہ بابے دی بیری گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 کے۔۔۔

استاد شفقت امین چھٹی کے وقت سکول سے باہر نکلا تو سات نامعلوم افراد نے ڈنڈوں ،سوٹوں سے حملہ کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،شفقت امین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد امتیاز طاہر کی کاوشوں سے ایف آئی آر درج، ہم پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے نامعلوم افراد کے خلاف فی الفور ایف آئی آر درج کر کے ملزموں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ،ٹیچر شفقت امین کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سردار بیگم ہسپتال سے حاصل کر لی گئی ہے ، میڈیکل رپورٹ آنے پر ایف آر میں مزید دفعات شامل کی جائینگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں