نوشکی میں دہشتگردی کا شکار افراد کے ورثا میں چیک تقسیم

 نوشکی میں دہشتگردی کا شکار افراد کے ورثا میں چیک تقسیم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے گوجرانوالہ /وزیر آباد ،منڈی بہاؤ الدین کے 9 نوجوانوں کے لواحقین کو حکومت بلوچستان کی طرف سے 10 لاکھ فی خاندان کی۔۔۔

 امدادی رقم کے چیک ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسیٰ خیل نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی ، آر پی او طیب حفیظ چیمہ ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کے ہمراہ کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب کے دوران حوالے کئے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کے المناک واقعہ میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا ۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسیٰ خیل نے بتایا کہ دہشت گردی کے ہولناک واقعے میں ملوث 4 افراد کو اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ دیگر ملوث ملزموں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسیٰ خیل نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہائالدین شاہد عمران مارتھ کے ہمراہ منڈی بہائالدین کے گاؤں چک فتح شاہ پہنچے ۔ انہوں نے سانحہ نوشکی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے چھ نوجوانوں کے ورثا سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسی خیل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی طرف سے متاثرہ چھ خاندانوں میں دس 10 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں