لالہ موسیٰ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ عذاب بن گئی

لالہ موسیٰ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ عذاب بن گئی

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ شہراور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ عذاب بن گئی،عوام روٹی کیلئے ہوٹلوں کارخ کرنے لگے ،تفصیل کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی طرف سے گیس کی بندش کاشیڈول جاری کیاگیاتھا۔۔۔

بندش اس سے تجاوزکرچکی ہے ،جس سے عوام پریشانی میں مبتلاہوچکے ہیں،گیس نہ ہو نے کی وجہ سے عوام روٹیاں لینے کیلئے ہوٹلوں کارخ کرتے ہیں ،ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمت بھی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ،بعض سوئی گیس صارفین کاکہناہے کہ بندش کے بعد پہلے پائپوں سے ہواآتی ہے اس دوران میٹربھی تیزدوڑتا ہے اس کے بعد کہیں گیس آتی ہے ،صارفین کاکہناہے کہ محدودگیس دی جاتی ہے اس کے باوجودگیس کے بلزبڑھ چکے ہیں،شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کی بندش کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں