میڈیکل کالج سے خاتون نے نومولود کو اغوا کر لیا

میڈیکل کالج سے خاتون نے نومولود کو اغوا کر لیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے میڈیکل کالج سے مبینہ طور پر خاتون نے نومولود اغوا کر لیا جس کا تاحال سراغ نہ لگ سکا ،ورثا کا ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کے خلاف احتجاج، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مظاہرین کے مطابق گزشتہ رات منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی محنت کش محمد بوٹا کی طرف بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جسے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے چلڈرن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سے صبح 6 بچے کے قریب نامعلوم خاتون بچے کو اغوا کر کے فرار ہو گئی۔ ورثا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے ان سے بالکل تعاون نہیں کیا ۔دوسری جانب ایم ایس ہسپتال نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچہ ورثا کے حوالے کر دیا تھا ،ایک نامعلوم خاتون گزشتہ روز سے ہی ان کے ساتھ تھی اور بچہ بھی انہوں نے خود اس کے حوالے کیا تھا جو لے کر فرار ہو گئی ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں