نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے :خرم دستگیر

نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں  کو فروغ دیا جائے :خرم دستگیر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے معاشرے کو نشے اور بیماریوں سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔

نوجوانوں کی کھیل کے میدانوں میں بہترذہنی و جسمانی اور اخلاقی نشو و نما اور تربیت ہوتی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے نوجوانوں کو صحتمند معاشرہ فراہم کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلہ افتخار شہید والا بیگ ٹائون پرانا جگنہ میں اے ٹی آئی پریمیئر لیگ ٹینس ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں