جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیرِاہتمام خیرالتابعین کانفرنس

جماعت رضائے مصطفی پاکستان  کے زیرِاہتمام خیرالتابعین کانفرنس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)حضرت سیدنا اویس قرنی سچے عاشق رسول اور اللہ کے مقبول بندے تھے ،عشق رسول اور والدہ کی ہمہ وقت خدمت کی بدولت حضرت اویس قرنی نے بہت زیادہ فضیلت و مقام حاصل کیا۔

ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیرِاہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں منعقدہ خیرالتابعین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اولاد کی نافرمانی اور من مرضی کرنے کے معاملے میں والدین کا بھی قصور ہے کیونکہ والدین اگر بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کریں تو انہیں اس طرح کے دن دیکھنے نصیب نہ ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں