کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صارفین کے حقوق کا محافظ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صارفین  کے حقوق کا محافظ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے ، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صارفین کے حقوق کا محافظ ہے جس کی آگاہی ہر فرد تک پہنچائیں گے۔

 اس سلسلہ میں تمام یونیورسٹیز، کالجز اور تمام پبلک مقامات، مارکیٹوں پر آگاہی دی جائے تا کہ شہری غیر معیاری پروڈکٹس اور سروسز کے حوالے سے شکایات کا اندراج کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صارف اپنے حقوق و ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور غیر معیاری خدمات و مصنو عات کے خاتمہ کیلئے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 سے استفادہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں