رورل ڈسپنری گھوئینگی جانوروں کے باڑے میں تبدیل

رورل ڈسپنری گھوئینگی جانوروں کے باڑے میں تبدیل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ رورل ڈسپنری گھوئینگی بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی، ڈاکٹرز اور سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے دیہی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ۔

سیالکوٹ کے نواحی گاؤں گھوئینگی میں گورنمنٹ رورل ڈسپنری سے ایک میڈیکل آفیسر، دو ڈسپنسرز، ایک مڈ وائف، ایک وارڈ سرونٹ ،ایک مالی، ایک چوکیدار ،ایک ماشکی باقاعدہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جس سے گھوئینگی کے گردونواح کے دیہات ، کوٹ کرم بخش، اسماعیل اعوان، کوٹلی بھاگو، نگور، لڈھر ، ڈنڈ پو ، اوچیاں، خشیاں، حمزہ کھرولیاں کے لوگ مستفید ہورہے تھے ۔ سی ای او ہیلتھ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرگورنمنٹ رورل ڈسپنری کے عملہ کو وہاں سے منتقل کردیا، ڈسپنسری پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا ، مال مویشی وجانوروں کا باڑہ بنایا ہوا ہے ۔ شہریوں نے صوبائی وزیر صحت، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ رورل ڈسپنری میں ڈاکٹر ز اور عملہ تعینات کیا جائے تاکہ شہری صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں