آر پی او، کمشنر کانندی پور پراجیکٹ کا دورہ،سکیورٹی کا جائزہ

آر پی او، کمشنر کانندی پور پراجیکٹ کا دورہ،سکیورٹی کا جائزہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے نندی پور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کی ہدایت کی۔

پراجیکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوانوں کی موجودگی کو سراہا۔ واک تھرو گیٹ کے ذریعے آنے والے اشخاص کی تلاشی کو خوش آئند قرار دیا۔سرچ لائٹس میں مزید اضافے اور حفاظتی الارم سسٹم کو خود کار نظام سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے ۔انتظامیہ،پولیس،گیپکو،پرائیوٹ سکیورٹی ایجنسی، چائنیز فرم اور دیگر متعلقہ اداروں کو آپس میں ہم آہنگی اور اشتراک پیدا کرتے ہوئے سکیورٹی اور انتظامی امور کو منظم کرنے کی تلقین کی۔ شفٹ انچارج SPUنے آر پی او کو سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی دوران وزٹ ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایت کی کہ پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے نائٹ ویژن CCTV کیمرے ،واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرزاور بائیو میٹرک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔مزیدبراں کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح و قومی فریضہ ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں