محکمہ لائیواسٹاک کے تحت مویشیوں کی پرورش کیلئے تربیتی کورسز

محکمہ لائیواسٹاک کے تحت مویشیوں کی پرورش کیلئے تربیتی کورسز

پنگریو(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے مشیر سید نجمی عالم اور سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو نے تھر کول انرجی کا دورہ کیا اور ۔۔۔

حکام و ملازمین سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ تھر کول اور تھر فاؤنڈیشن کے حکام کے تعاون سے مقامی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے تھر کے مختلف علاقوں میں موبائل ویٹرنری کیمپ لگا رہے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جانوروں کی دیکھ بھال اور پرورش کے تربیتی کورسز کرا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک ،تھر فاؤنڈیشن کے تعاون سے بہترین منصوبہ تیار کرے گا جس کے تحت تھر کے کسان جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنے مویشیوں سے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کر سکیں گے اور جانوروں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی ویکسی نیشن کرکے کسانوں کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں