علی پور :ڈرائیور کو اونگھ ،پولیس وین کھیتوں میں اتر گئی

علی پور :ڈرائیور کو اونگھ ،پولیس وین کھیتوں میں اتر گئی

علی پورچٹھہ،جامکے چٹھہ(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ڈرائیور کو اونگھ آنے سے پو لیس وین قلابازیاں کھاتے کھیتوں میں جا گری۔۔۔

اہلکار معمولی زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات قائم مقام ایس ایچ او سب انسپکٹر حمزہ نعیم اہلکاروں کے ہمراہ نواحی علاقہ جھام والا سے واپس تھانہ علی پورچٹھہ آرہے تھے کہ منچر چٹھہ کے قریب سرکاری ڈرائیور عاشق چیمہ کو نیند آ گئی اور گاڑی سڑک سے اتر کر قلابازیاں کھاتی کھیتوں میں جاگری ،مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی کوسیدھا کرکے نجی ورکشاپ سے مرمت کروا دی گئی ،سرکاری اہلکار معمولی سے زخمی ہو ئے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مذکورہ ڈرائیور نے سہارن روڈ پر سو جانے کے با عث گاڑی کھیتوں میں اتار دی تھی۔ شہریوں نے آر پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ علی پورچٹھہ میں پولیس ڈرائیور ز کی تعداد میں اضافہ کیا جا ئے اور8گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی پر پابندی لگائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں