حافظ آباد:گیپکو اہلکار کے گھر فائرنگ ،ملازمین کی ہڑتال

حافظ آباد:گیپکو اہلکار کے گھر فائرنگ ،ملازمین کی ہڑتال

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) گیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ رانا طلحہ کے گھر داخل ہوکر فائرنگ کرنے والے ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف ضلع بھر کی سب ڈویژنوں کے ملازمین نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا۔

اس موقع پر شرکا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان واپڈ ا ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین گوجرانوالہ ریجن کے چیئرمین خان ولی الرحمن خان نے کہا کہ عدم ادائیگی بل پر بجلی کنکشن کاٹنے پر بااثر افراد کی جانب سے لائن سپرنٹنڈ نٹ کے گھر داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرنا کھلی دہشت گردی ہے لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرتے وقت نہ تو دہشت گردی کی دفعات شامل کیں اور نہ ہی ابھی ملزموں کو گرفتارکیا جس کی وجہ سے ضلع بھر کے ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں۔ اس دوران ایس ای گوجرانوالہ کینٹ سردار جمشید نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مذکورہ مقدمہ میں آر پی اواور ڈی پی او سے بات کرکے دہشت گردی کی دفعات لگوائیں گے اور ملزموں کو بھی گرفتار کرایا جائے گا جس پر ملازمین نے ہڑتال اور احتجاج ختم کردیا۔ دھرنے کے شرکا سے عبدالرزاق مغل اور ملک شفقت نے بھی خطاب کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں