سیالکوٹ:ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سیالکوٹ:ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )سریا سے لوڈ ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق، نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رسول پور بھلیاں کے قریب موٹر سائیکل او ر سریا سے لدے ٹریلر کے مابین تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار رحمن الحق شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد مقصود کو شدید زخمی حالت میں علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے اے ایس آئی آصف علی کی رپورٹ پر نامعلوم ٹریلر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں