لدھیوالہ :گرلز کالج میں داخلہ کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی

لدھیوالہ :گرلز کالج میں داخلہ کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل نے طالبات کے داخلے کے لئے اپنا قانون لاگو کر دیا ،کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر ایڈمیشن نہیں ملے گا ۔محکمہ صحت نے کورونا ویکسی نیشن بند کر دی۔

 والدین پریشان، بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات نہیں، کالج انتظامیہ اپنی مرضی لاگو کر رہی ہے ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لدھیوالہ میں داخلہ لینے کے لئے آنے والی طالبات کے لئے پرنسپل نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا دوسری جانب محکمہ صحت نے جنوری 2024 کورونا ویکسی نیشن آپریشن بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے والدین پریشان ہیں دوسری جانب بورڈ آف انٹر میڈیٹ آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کے محکمہ کی جانب سے طالبات کے داخلے کے لئے ایسی کوئی ہدایات نہیں کی گئیں کالج کی پرنسپل نے اپنا خود ساختہ قانون لاگو کر رکھا ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں