قلعہ دیدارسنگھ:بیمار جانوروں کاگوشت مہنگے داموں فروخت

قلعہ دیدارسنگھ:بیمار جانوروں کاگوشت مہنگے داموں فروخت

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار )لاغر،بیمار اور بوڑھے جانوروں کاپانی لگاگوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔ویٹرنری ڈاکٹر منتھلیاں طے کرکے لمبی تان کرسوگیا۔۔۔

قصائی خود ہی جانور تندرست ہونے کے ٹھپے لگانے لگے ۔تفصیل کے مطابق قلعہ دیدارسنگھ میں بڑا اورچھوٹا گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا،یہ بھی پتہ چلا ہے کہ قصاب بیمار بوڑھے اور لاغرجانور ذبیح کرکے اسے پانی لگاتے ہیں اور دو سے تین سو روپے سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کرتے ہیں۔ویٹرنری ڈاکٹر ذبح خانے آتا ہی نہیں، نہ وہ جانوروں کو چیک کرتا ہے ۔ شہر بیمار اورلاغر جانوروں کا گوشت کھاکربیمار ہونے لگے ۔کوئی پوچھنے اور چیک کرنے والا نہیں۔پنجاب فورڈ اتھارٹی کی پرسرارخاموشی سوالیہ نشان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں