اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ آفس کا احاطہ گیراج میں تبدیل

اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ آفس کا احاطہ گیراج میں تبدیل

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کا احاطہ گیراج میں تبدیل، پولیس ملازمین اور شہری محفوظ جگہ پاکر گاڑیاں پارک کرنے لگے ، کئی ہفتوں سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کا احاطہ گیراج میں تبدیل ہوگیا۔۔۔

 پولیس ملازمین سمیت شہری محفوظ جگہ پاکر یہاں پراپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پارک کرکے چلے جاتے ہیں اور رات گئے آکر واپس نکال لیتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کی وجہ سے وہاں پر آنیوالے سائلین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں گزرنے کیلئے جگہ تک نہیں رہتی دور دراز سے آنیوالے سائلین اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں آکر آگے کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دیکھ کر یہی سمجھتے ہیں کہ وہ کسی دوسری جگہ آگئے ہیں انہیں غلطی لگ گئی ہے یہ اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ کاآفس نہیں ہوسکتا بعض دفعہ تو کئی شہری اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کئی کئی دن یہاں پر کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ یہ محفوظ جگہ ہے ۔ علاقہ کی سیاسی ’سماجی ’فلاحی اور مذہبی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں