چودھری ماننے ،پکارنے سے انکار،با اثر افراد کا شہری پر تشدد

چودھری ماننے ،پکارنے سے انکار،با اثر افراد کا شہری پر تشدد

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )چودھری ماننے اور پکارنے سے انکار پر با اثر افراد نے شہری کو گن پوائنٹ پر گھر سے اغوا کر لیا ۔ گلی میں ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور چودھری ماننے پر مجبور کرتے رہے ۔

مداخلت پر ملزموں نے عمران کی بیوی کو بھی تھپڑ مارے ۔ ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانتیں کروا لیں ۔ تفصیل کے مطابق چناب پارک کے عمران احمد کے گھر کا دروازہ توڑ کر اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح تین بھائی زاہد ،شہزاد ،شاہد اور تین نامعلوم افراد نے عمران احمد کو باہر نکالا اور گلی میں تشدد کا نشانہ بنایا مداخلت پر اسکی بیوی نسیم کو بھی تھپڑ مارے ۔ با اثر افراد عمران کو گھسیٹتے اور مارتے ہوئے اغوا کر کے زاہد کی حویلی لے گئے جہاں اس پر تشدد کیا اور اسے چودھری کہنے اور ماننے پر مجبور کرتے رہے ۔ فیروزوالہ پولیس کے مطابق نسیم بی بی کی درخواست پر ملزم زاہد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ زخمی عمران احمد کا بھی ہسپتال سے میڈیکل کروا لیا گیا ہے ۔ ملزموں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیں جبکہ عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ آج طلب کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں