بجلی کی بندش ،لوڈشیڈنگ پر شہری اور تاجر بلبلا اٹھے

بجلی کی بندش ،لوڈشیڈنگ پر شہری اور تاجر بلبلا اٹھے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بجلی کی تاروں اور فیڈرز کی مینٹی نینس کی مد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شدید گرمی میں بجلی کی بندش پر عوامی اور تجارتی حلقے بلبلا اٹھے اور گیپکو کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔۔۔

گزشتہ کئی روز سے ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی کئی گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے جبکہ گوجرانوالہ کے شہری علاقے باغبانپورہ ،گرجاکھ ،جناح روڈ ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،فرید ٹاؤن، سول لائن،واپڈ اٹاؤن،کھیالی ،کالج روڈاور دیگر علاقوں میں صبح سے کئی گھنٹے بجلی بند رہی اور شہری پانی کو ترس گئے ۔ گیپکو حکام کے مطابق بجلی کی تاروں کی تعمیر ورمرمت کے سلسلہ میں چند گھنٹے بجلی بند رہی جسے بعد میں بحال کردیا گیا تھا تاہم شہری علاقوں میں طویل بجلی کی بندش سے طلبا وطالبات سکول جانے سے بھی قاصر رہے اور گھروں میں خواتین کھانا پکانے سے محروم رہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں