ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، 29 کیسز منظور

 ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، 29 کیسز منظور

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، 29 پیٹرول پمپس، زرعی دکانوں، کمرشل مارکیٹس۔۔۔

دکانوں اور شوروم وغیرہ کے کیسز کی منظوری دے دی گئی ، 16 کیسز کی تازہ رپورٹس طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا ۔اجلاس میں مجموعی طور پر ضلع کونسل کے 55 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے تھے ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قانونی تقاضے پورے کرنے والے کیسز (درخواستوں) کو جلد نمٹایا جائے ، بلا جواز ایک دن کا بھی التوا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نئے کاروبار کی اجازت سے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے وہاں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ویژن آسان کاروبار کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عرصہ دراز سے مختلف محکموں میں زیر التواء درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کیٹیگریز کے 55 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 29 درخواستوں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ 16 کیسز کو متفرق اعتراضات پر آئندہ اجلاس تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے مؤخر کردیا گیا۔ افسران سمیت دیگر شریک تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں