فوڈ سیفٹی ٹیم کاجعلی یونٹ پر چھاپہ ،1986لٹر مشروب تلف

فوڈ سیفٹی ٹیم کاجعلی یونٹ پر چھاپہ ،1986لٹر مشروب تلف

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے پاسبان کالونی اروپ میں واقع جعلی ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا ،1986لٹر تیار بیورجز، 260 لٹر ممنوعہ اشیا تلف کرکے مقدمہ بھی درج کروادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلنگ مشین، سلنڈر، خالی بوتلیں، لیبل، ڈھکن، ٹیوبز، موٹریں اور دیگر تمام سامان تحویل میں لے لیا گیا، معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر سپلائی کے لیے تیار مضر صحت بوتلیں برآمد کی گئیں، کھلے رنگ،کیمیکلزاورنل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیا ر کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق موقع پر کئے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے جانے پر سخت ایکشن لیا گیا، معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر سپلائی کے لیے تیار مضر صحت بوتلیں برآمد کی گئیں، ممنوعہ نیلے ڈرموں میں کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے تیار محلول بھی موجود پایا گیا، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، تیار نقلی بوتلوں کو گوجرانوالہ کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف نان سٹاپ آپریشنز جاری ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں