گجرات:ایف بی آر افسروں کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی پارٹی

گجرات:ایف بی آر افسروں  کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی پارٹی

گجرات (نامہ نگار )ان لینڈ ریونیو آفیسر گجرات امجد جاوید وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر طارق محمود کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایف بی آر گجرات ڈاکٹر محمدسعد مارتھ تھے۔۔۔

 ریٹائر ہونے والے دونوں افسر امجد وڑائچ اور طارق محمود کو تمام آفیسرز اور سٹاف کی طرف سے تحائف دے کر الوداع کیا گیا ڈپٹی کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر محمد سعد مارتھ نے دونوں آفیسر زکو یاد گار شیلڈز بھی پیش کیں۔ تقریب میں اسٹنٹ کمشنرزسید جواد مہدی ، جہانگیر اسلم ،جاوید احمد ،ساجد فاروق ،محمد ایوب ،رضوان احمد، سہیل انجم، شجاع الدین،ملازمین نے شرکت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں