سیالکوٹ: آرمی پبلک سکول کے طلبہ کو ٹریفک رولز پر لیکچر

سیالکوٹ: آرمی پبلک سکول  کے طلبہ کو ٹریفک رولز پر لیکچر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او حسن اقبال کی ہدایت پر ڈسٹر کٹ آفیسر ٹر یفک ملک عطا اﷲ کی زیر نگرانی عوام میں ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی سے متعلق شعوراجا گر کر نے کیلئے آگا ہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔

 انچارج ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے آرمی پبلک سکول سیالکوٹ کینٹ میں طلبا کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک رولز بارے لیکچر دیا ،طلبا کو روڈ کراسنگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں