شہدا کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش :عمران مارتھ

شہدا کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش :عمران مارتھ

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 27 ویں برسی کے موقع پر۔۔۔

 ان کی لحد پر حاضری،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے موضع سگھرپور جلالپور شریف میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی لحد پر حاضری دی اور شہید کوسلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی، ایس ایس پی اشرف مارتھ دہشگروں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہو کر جام شہادت نوش فرما گئے تھے ، آپ کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے آپ کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا اور گوجرانوالہ پولیس لائنز کو آپکے نام سے منسوب کیا گیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر آفیسر تھے جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں،شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہم امن و سکون سے زندگی گزار رہے ہیں ، شہدا کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں جن کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں