حکمران کسانوں کا استحصال بند کر یں :جماعت اسلامی

حکمران کسانوں کا استحصال بند کر یں :جماعت اسلامی

وزیرآباد(نا مہ نگار) ملک کے دیگر شہروں کی طرح وزیرآباد میں بھی کسانوں نے گندم بحران پر احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔۔۔

ضلعی صدر کسا ن بورڈ نذر محمد چیمہ،ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،رانا عقیل احمد نے قیادت کی،ریلی میں مرزا غلام مصطفی، صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،سجاد چیمہ،ارسلان بٹ،سید تحسین زیدی، راحت چیمہ، وحید الزمان چیمہ،عرفان کھوکھر،شیخ نعیم انور زبیری سمیت متعدد کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی شیخ القرآن چوک سے شروع ہو کر لاہوری دروازہ،سیالکوٹ روڈ سے ہوتی ہوئی شیخ القرآن چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔نذر محمد چیمہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باردانہ کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے ، کسانوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق رقوم کی ادائیگی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملکی ترقی کا اہم حصہ ہیں اور معاشی ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر نے کہا کہ کسانوں کا استحصال بند ہونا چاہیے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملکی ترقی کے اہم کردار کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں