سرکاری دفاتر ، سکولوں کے واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب

سرکاری دفاتر ، سکولوں کے واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ضلع کے سرکاری دفاتر اور سکولوں کے باہر لگے بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ، بچے نلکوں ،ٹوٹیوں سے بدبودار اور گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ستر فیصد سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس نہ لگ سکے جہاں فلٹریشن پہلے سے لگے ہوئے ہیں وہ خراب ہو گئے ہیں جن کو ابھی تک ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے پانی کی طلب زیادہ ہوتی ہے ۔گوجرانوالہ کے صرف چالیس فیصد کالجز میں پینے کے صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگئے ہوئے ہیں جن میں سے اکثر خراب ہیں ،ٹو ٹیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ اسی طرح ضلع کے بارہ سو کے قریب سرکاری سکول ہیں جن میں سے صرف دو سو کے قریب سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب ہیں ،جس کیو جہ سے بچے گندا اور بدبو دار پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ بیشتر سرکاری دفاتر کے باہر بھی فلٹریشن پلانٹس لگے ہوئے تھے جو کہ اب خراب ہو چکے ہیں ٹوٹیاں غائب ہیں جہاں سے پانی نکلتا رہتا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے افسروں کا کہنا ہے کہ کچھ سکولوں میں تو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگ گئے ہیں باقیوں میں بھی بہت جلد لگا دئیے جائیں گے جو فلٹریشن پلانٹس خراب ہیں ان کو بھی بہت جلد ٹھیک کر لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں