ڈسکہ کے دیہات کی واٹر سپلائی سکیمیں ناکارہ ہوگئیں

ڈسکہ کے دیہات کی واٹر سپلائی سکیمیں ناکارہ ہوگئیں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ کے دیہات میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2005میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیرکی جانیوالی واٹر سپلائی سکیمیں ناکارہ ہوگئیں۔

شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے واٹر سپلائی پائپ زنگ آلودہ ہوگئے ۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دور حکومت میں 2005میں ورلڈ بینک کے تعاون سے شہریوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈسکہ کے مختلف دیہات مندرانوالہ ،گلوٹیاں خورد ،آلومہار، دھدوبسراء ،میترانوالی ،بڈھاگورائیہ ،آدمکے چیمہ ،نذیرآباد کالونی،گلوٹیاں کلاں،اوٹھیاں وغیرہ میں واٹر سپلائی سکیموں پر کروڑوں روپے خرچ کرکے ٹینکیاں اور ٹربائنیں نصب کی گئیں اور صاف پانی کی سہولت گھرگھر پہنچانے کیلئے پائپ وائرنگ بھی مکمل کی گئی، ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث منصوبہ فعال ہونے کے چند ماہ بعد ہی فلاپ ہوگیا واٹر سپلائی پائپ بھی زنگ آلودہ ہوگئے ، متعدد دیہات میں واٹر ٹینکیوں کی تعمیر کے بعد آج تک پانی کی سپلائی نہیں آسکی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں