بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل ،لوڈر رکشوں کیخلاف کارروائی

بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل ،لوڈر رکشوں کیخلاف کارروائی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ کا بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ 2500موٹر سائیکل اور لوڈر رکشوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سے بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفی نے سپرنٹنڈنٹ رانا شہباز احمد کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے شہر کے مختلف مقامات، لاری اڈوں اور جنرل بس سٹینڈ پر ناکہ لگا کر بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے موٹر سائیکل اور لوڈر رکشوں کو، تحویل میں لیا،جنرل بس سٹینڈ پر بنے سنٹر پر ان رکشوں کو منتقل کیا جاتا ہے ، جس کے بعد ان کی رجسٹریشن کی گئی ابتک 2500 سے زائد موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے ،جو رکشہ محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ ہیں ان کی رجسٹریشن محکمہ ٹرانسپورٹ کر رہا ہے ۔ رکشوں کی رجسٹریشن کے وقت ان کا چیسز نمبر اور انجن نمبر بھی فیڈ کیا جاتا ہے ۔موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 500 روپے رکھی گئی ہے ، رجسٹریشن سے جہاں محکمہ کو ریکوری ہو رہی ہے تو وہیں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشوں کے مالکان اس کے بعد روٹ پر مٹ آسانی سے بنوا سکیں گے جس کے بعد وہ با آسانی اپنے روٹ پر رکشہ آسانی سے چلا سکیں گے مسافر بیٹھا اور اتار سکیں گے اور وزن اٹھا سکیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں