قلعہ دیدارسنگھ :لاری اڈا ،گر دونواح میں تجاوزات کی بھرمار

قلعہ دیدارسنگھ :لاری اڈا ،گر دونواح میں تجاوزات کی بھرمار

قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار)لاری اڈا وگرونواح میں تجاوزات کی بھرمار،خوانچہ فروشوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے مین روڈ پر ڈیرے ڈال لیے ،ٹریفک جام رہنے لگی،پٹرولنگ پولیس اور ہائی وے پولیس نے آنکھیں موند لیں۔۔۔

ڈی سی گوجرانوالہ اصلاح احوال کیلے کارروائی عمل میں لائیں،اہل علاقہ کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق قلعہ دیدارسنگھ لاری اڈا کے اردگرد رکشہ چاند گاڑیوں اور خوانچہ فروشوں نے مین روڈ پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں،لاری اڈا سے ملحق بچیوں کا ہائی سکول اور گرلز کالج ہے جس کے اردگرد بھی ان رکشہ والوں نے اڈے بنالیے ہیں۔سکول آتے جاتے بچیوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رکشوں کے ناجائز اڈوں اورخوانچہ فروش انتہائی ڈھٹائی سے اپنی جگہ پرکھڑے رہتے ہیں جسکی وجہ سے میں حافظ آباد روڈ اوربوتالہ روڈ پر اکثر ٹریفک جام ہوجاتی ہے ، ٹریفک وارڈن قاضی کوٹ کے قریب کھڑے ہوکر ٹرالیوں اورٹرکوں سے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں