تتلے عالی :ریسکیو1122 عمارت کی دوبارہ تعمیرشروع

تتلے عالی :ریسکیو1122 عمارت کی دوبارہ تعمیرشروع

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں ریسکیو1122کی عمارت پر دوبارہ تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ۔ علاقہ مکینوں کی سفارشات پر پنجاب حکومت نے برلب گوجرانوالہ روڈ 3 کنال اراضی پر ریسکیو1122کی عمارت پر تعمیراتی کام کا۔۔۔

 آغاز گزشتہ سال جولائی میں کیا تھا، مذکورہ عمارت میں عملہ کیلئے دفاتر اور گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے گیراج کی تعمیر کی جا رہی تھی لیکن تعمیراتی کام شروع ہوتے ہی علاقہ مکینوں کی جانب سے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی فنڈز روک لئے جس کے باعث اس پر تعمیراتی کام بند ہوگیا تھا۔8مہینے کام بند رہنے کے بعد عمارت پر دوبارہ تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے لیکن خدشہ ہے کہ مالی سال ختم ہونے پر جون میں فنڈز رک جائیں گے اور پھر سے تعمیراتی کام بند ہوکر رہ جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں