جلالپور جٹاں:اندھے قتل کا معمہ حل ،خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

جلالپور جٹاں:اندھے قتل کا معمہ  حل ،خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

جلالپور جٹاں(نامہ نگار )پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرلی۔

تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ مینووال کے رہائشی 65 سالہ محمد ریاض کو گزشتہ ماہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر کے بوری بند لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔ گرفتار ملزموں میں ارشد محمود سکنہ گلشن کالونی ،صفیہ بی بی سکنہ محلہ پٹھاناں شامل ہیں جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول ملزمہ صفیہ بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اس کو قتل کر دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں