پھالیہ:لیڈی ڈاکٹر کی غفلت ،خاتون نے ایمبو لینس میں بچے کو جنم دیدیا

پھالیہ:لیڈی ڈاکٹر کی غفلت ،خاتون  نے ایمبو لینس میں بچے کو جنم دیدیا

پھالیہ(نامہ نگار )تحصیل ہسپتال ہسپتال پھالیہ کی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کے با عث خاتون نے گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا ۔

پھالیہ کے ملحقہ گاؤں گھنیاں کے منور کی اہلیہ کو ایمبولینس پر ڈیلیوری کیلئے پہنچایا گیا، سٹاف کو خاتون کے درد بارے آگاہ کیا گیا، بار ہا اصرار پر آؤٹ ڈور پر موجود لیڈی ڈاکٹر کو چیک اپ کرایا گیا ،مریضہ درد کا ذکر کرتی رہی مگر لیڈی ڈاکٹر نے ایک ہفتہ بعد آنے کا کہہ کر فارغ کر دیا ،مریضہ کو واپس ایمبولینس میں سٹریچر پر ڈال کے شفٹ کیا گیا تو اس نے بچے کو ایمبولینس میں جنم دے دیا جس پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں