اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چٹھہ کا ڈائیلسز یونٹ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب  نواز چٹھہ کا ڈائیلسز یونٹ کا دورہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آ باد رب نواز چٹھہ نے کہا ہے کہ ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں،کرپشن کرنے والے کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ریونیو،میونسپل کمیٹی،زارعت ودیگر محکموں کے ذمہ دار وں اور سٹاف سے تعارفی اجلاس کے موقع پر کیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انجمن بہبودی مریضاں کے ڈائیلسز یونٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حسن طارق،افتخار حسین صدیقی،زاہد محمود ہاشمی ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں