نوجوان قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کریں:طیب حفیظ چیمہ

نوجوان قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کریں:طیب حفیظ چیمہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قانون کی حکمرانی اور پاسداری کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تو وطن عزیز کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آج کی نسل میں یہ صلاحیت موجود ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام پتنگ بازیکے خلاف منعقدہ سیمینار میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ا س مو قع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق،پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان، ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر،ایس پی سول لائن بلال محمود سلہری،اے ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن سرکل راحیلہ اقبال اور دیگر پولیس افسروں کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجو د تھی۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ پتنگ بازی،منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف نوجوان نسل کو سیسہ پلائی دیوار بننا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدت لانے کے ساتھ ساتھ ذہنوں میں بھی تبدیلی لائی جار ہی ہے ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے معزز مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی تقریر بلا شبہ طلبہ کے لیے مشعل راہ ثابت ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں