بلدیاتی اداروں میں بہتری کا منصوبہ ، ڈیٹا طلب

بلدیاتی    اداروں    میں   بہتری    کا    منصوبہ    ،    ڈیٹا   طلب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کا پلان،میونسپل کارپوریشنز ،ضلع کونسلز سمیت تمام بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات ،مالی ادائیگیوں ،سٹاف اور دیگر معاملات کا ڈیٹا طلب کرلیا۔۔۔

 آئندہ مالی سال میں بلدیاتی اداروں میں شفاف نظام لایا جائے گا ،صو بائی حکومت کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات ، سٹاف، مالی ادائیگیوں اور دیگر معاملات کے حوالہ سے تفصیلی ڈیٹاصوبائی سطح پر بنائی گئی صوبائی ٹرانزیشن ٹیم کو بھجوایا جائے گا، حکومت نے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو پابندبنایا ہے کہ نئے مالی سال میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور معاملات شفاف طریقے سے چلانے کیلئے ڈیٹا کی چیکنگ کریں تاکہ گزشتہ مالی سالوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اورغلطیوں کودرست کیا جاسکے جس کیلئے متعلقہ اضلاع کی سطح پر بنائی گئی ضلعی ٹرانز یشن ٹیمیں ان اداروں کے اثاثوں ، منظور شدہ آسامیوں اور اس وقت کام کرنے والے ملازمین کی تعداد ، ،بلدیاتی اداروں کی مالیاتی ذمہ داریاں اور بقایا جات سمیت دیگر معاملات کا ڈیٹا مرتب کریں گی اورصوبائی کمیٹیوں کو ارسال کریں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں