ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو سٹیشن حافظ آ باد اور پنڈی بھٹیاں کا دورہ

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو سٹیشن  حافظ آ باد اور پنڈی بھٹیاں کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سید کمال عابد اور ڈویژنل آڈٹ کمیٹی کے ہمراہ ضلعی ریسکیو سٹیشن حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عدنان نواز نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ حافظ آباد کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ضلعی دفاتر کے سٹورز کا ریکارڈ، کنٹرول روم، اکاؤنٹ آفس، گاڑیوں کی ورکشاپ اور ریسکیو کے زیرِ استعمال تمام ایمرجنسی گاڑیوں اوراُن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کیااور ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں