شہر ، دیہات میں کوڑا کی کلیکشن ڈور ٹو ڈور ہوگی:میاں ذیشان

شہر ، دیہات میں کوڑا کی کلیکشن ڈور ٹو ڈور ہوگی:میاں ذیشان

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔۔

 محکمہ بلدیات پنجاب صوبہ کی عوام کو صاف ستھرا مساوی ماحول فراہم کرنے کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور جامع سالڈ ویسٹ اور سینی ٹیشن کے نظام کا نفاذ کرنے جارہا ہے ، شہر اور دیہات میں کوڑا کی کلیکشن ڈور ٹو ڈور ہوگی، کوڑے کے ڈھیر کہیں نظر نہیں آئیں گے ، کوڑے سے انرجی اور دوبارہ قابل استعمال مٹیریل کو ری سائیکل کیا جائے گا جس سے ماحول صاف ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پرانے ڈسکہ میں عوامی روڈ کی افتتاحی تقریب پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو، سی او ایم سی ڈسکہ عبدالحئی، ایس ڈی او عزیز احمد کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما، کونسلرز اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں پر قائم ہوں جس کا ثبوت قلیل ترین مدت میں عوامی روڈ کی کارپٹ اور آر سی سی تعمیر کا شاندار منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ شہر میں پانچ نئی روڈز کی تعمیر کے پی سی ون تیار ہیں اور چند ہفتوں میں ان منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں