جلالپوربھٹیاں میں مصنوعی مہنگائی سے عوام کا جینا محال

 جلالپوربھٹیاں میں مصنوعی مہنگائی سے عوام کا جینا محال

جلالپوربھٹیاں (نامہ نگار) جلالپوربھٹیاں انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے گرانفرشوں نے مصنوعی مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کردیا۔

ملکی سطح پر تمام اشیاء خوردنوش اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہونے پر بھی جلالپوربھٹیاں میںقیمتیں کم نہ ہو سکی،ہر غیر معیاری چیز ڈبل ریٹ پر فروخت جاری،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خاموشی پر اہل علاقہ کاشدید احتجاج اور گرانفرشوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ، جلالپوربھٹیاں میں بیف کا سرکاری ریٹ 700روپے کلو کی بجائے 1000روپے میں فروخت ہورہا جبکہ برائلر گوشت ملک بھر میں 400روپے فی کلو کی بجائے 550روپے کلو جبکہ مٹن 1400روپے فی کلو کی بجائے 2200روپے ،دودھ 230روپے فی کلو آٹا دس کلو کا تھیلا 1000روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ گرانفروشوں نے اشیاء خوردونوش،مصالحہ جات، گھی،دالیں،میدہ، چینی وغیرہ کی سرکاری ریٹ کی بجائے اپنے ہی ریٹ مقرر کررکھے ہیں،جبکہ شہر بھر میں لاغر بیمار جانوروں کے گوشت اور ملاوٹ شدہ کیمکل والا دودھ اور جعلی مشروب سرعام فروخت ہورہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں