تتلے عالی:قتل کے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی:قتل کے اشتہاری مجرم کو فرار  کرانے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار )قتل واقدام قتل کے مجرم اشتہاری کو فرار کر انے پر2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ تتلے عالی میں قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد عبدالرحمن بٹ سکنہ لدھیوالہ وڑائچ دو دوستوں کے ہمراہ مرالی والہ ہوٹل میں کھانا کھا رہے ہیں۔ پولیس پہنچی تو ملزم قریب ہی کھڑی بغیر نمبر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے ۔تتلے عالی پولیس نے اشتہاری کو فرار کر انے پر شفیق سکنہ لدھیوالہ وڑائچ اور محمد رفیق سکنہ منڈی بہائوالدین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں