رورل ہیلتھ سنٹر کسوکی میں صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

رورل ہیلتھ سنٹر کسوکی میں صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے رورل ہیلتھ سنٹر کسوکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، صفائی ستھرائی، مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو لگائے جانے والی ویکسین او ر دیگر ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انچارج ڈاکٹر کو مریضو ں کی بیڈ شیٹ فوری طور پر تبدیل کرنے اورہسپتال کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی محمد اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کم عمر بچوں کو لگائے جانے والی ویکسین کا ٹمپریچر اور مکمل ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی بیڈ شیٹ صاف نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے انچارج ڈاکٹر کو تمام بیڈ شیٹ فوری طور پر تبدیل کرنے اور ہسپتال کی مجموعی صفائی ستھرائی کو مزیدبہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ عوام کو بہتر اور معیاری علاج معالجہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاپروائی ، غفلت یا تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انکاکہنا تھا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات ، کمروں اور میڈیکل آلات کو ہر لحا ظ سے صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں