گجرات میں ڈائیگناسٹک لیب شروع کر رہے :امتیاز کو ثر

گجرات میں ڈائیگناسٹک لیب شروع کر رہے :امتیاز کو ثر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے وفد نے صدر امتیاز کوثرکی قیادت میں ملتان کے ‘‘مکہ ڈائیگناسٹک سنٹر’’ اور ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔۔۔

 وفد میں شیخ ابرارسعید، توصیف عبداﷲ، وحیدالدین ٹانڈ ہ ، میاں غلام محی الدین اور ندیم شامل تھے ، وفدکا ملتان آمد پرسابق صدر ملتان چیمبر خواجہ صلاح الدین و دیگر نے استقبال کیا ۔ امتیاز کوثرنے کہاکہ گجرات میں جلد ہی جدیدڈائیگناسٹک لیب کے خواب کو حقیقت کاروپ دینے کیلئے پراجیکٹ کاآغاز کیا جارہاہے حالیہ دورہ مکہ ڈائیگناسٹک سنٹراسی سلسلہ کی کڑی ہے گجرات ڈائیگناسٹک سنٹرکو حال اورمستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ترسہولیات سے آراستہ کیاجائیگا تاکہ لوگوں کواپنے ہی شہر میں ایک ہی چھت تلے وہ تمام ٹیسٹ میسر ہوسکیں جن کیلئے انہیں مہنگے داموں پرائیویٹ لیبارٹریز کا رخ کرنا پڑرہاتھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں