وزیرآباد:دھونکل روڈ پر ناک ، کان گلہ کے مریضوں کیلئے میڈیکل کیمپ

وزیرآباد:دھونکل روڈ پر ناک ، کان   گلہ کے مریضوں کیلئے میڈیکل کیمپ

وزیرآباد(نامہ نگار)بشیراں صادق چیمہ ہسپتال دھونکل روڈ وزیرآباد میں ناک، کان، گلہ کے امراض کے حوالے سے فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں نے مفت طبی معائنہ کروایا۔ ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالرحمن چٹھہ نے بتایا کہ بشیراں صادق چیمہ ہسپتال میں گلے اور ناک کی غدودوں کا آپریشن کیا جاتا ہے ۔ کیمپ میں ڈاکٹر بلال منہاس نے بلڈ پریشر، شوگر، معدہ اور جگر کے مریضوں کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں