علی پور چٹھہ میں ڈکیتی کی وار داتیں ، بیو پاریوں کا احتجاج

علی پور چٹھہ میں ڈکیتی کی وار داتیں ، بیو پاریوں کا احتجاج

علی پورچٹھہ ،جامکے چٹھہ (نامہ نگار)تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقے میں ڈکیتی کی وار داتیں معمول بن گئیں ،جانوروں کے بیوپاریوں کے ساتھ چند دن میں دوسری واردات ہو گئی ۔۔۔

دو موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر ساڑھے 11 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے ، بیوپاری روڈ بلاک کرکے سراپا احتجاج بن گئے ۔ تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری بوکھلا چکے ہیں،سڑکوں پر سفر غیر محفوظ ہوچکا ہے ،خصوصاً وزیرآباد تا رسولنگر روڈ پر پچھلے 2 ماہ میں 80 وارداتیں ہوچکی ہیں۔گزشتہ روز ونیکے تارڑ کے رہائشی جانوروں کے بیوپاری ظفر حسین،ملک اشرف مظہر حسین گجرات منڈی میں مویشی بیچ کر آرہے تھے کہ رکھ کلاں کے نزدیک پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئو ں نے فائر نگ کرکے گاڑی کے ٹائر پھاڑ د ئیے اور بعد میں بیوپاریوں کو نیچے اتار کر ساڑھے 11لاکھ روپے چھین لئے ۔ چند دن پہلے اسی روڈ پر بیوپاریوں سے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر 16 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے ۔چند دن میں ہی دوسری واردات سے بیوپاری بوکھلا گئے اور گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرکے روڈ بلاک کردی اور ڈی ایس پی ہاشم گجر کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں