اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ کا ہسپتال بنیادی مراکز صحت کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ کا ہسپتال  بنیادی مراکز صحت کا دورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )عوام کو حکومتی وژن کے مطابق صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں، رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ لدھا، بنیادی مرکز صحت بڈھا گورائیہ، چک چودھری، کڑیال کلاں اور جہلن کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے عملہ کی حاضری، مریضوں کو ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ریکارڈ وغیرہ چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں