جرائم کی رو ک تھام،پولیس کوگشت بہتر بنانے کی ہدایت

جرائم کی رو ک تھام،پولیس کوگشت بہتر بنانے کی ہدایت

راہوالی (نامہ نگار)کینٹ سرکل میں منشیات فروشی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی کینٹ سرکل چودھری محمد اعجاز نے جامعہ مسجد گلزار مدینہ میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ ، علاقہ میں امن و امان کی فضا کو قائم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے لیکن اسکے لیے معززین علاقہ کو بھی پولیس سے تعاون کرنا ہوگا کیونکہ تھانے امدادی پولیس اور معززین علاقہ شریف شہریوں کیلئے دارالامن اور جرائم پیشہ افراد کیلئے سزاؤں کی جگہ ہے ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ تھانوں کے تمام پولیس آفیسر اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ڈکیتی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے دن اور رات کے وقت گشت کے نظام کو بہتر بنائیں اور منشیات فروشی جیسے مذموم دھندہ کرنے والے جرائم پیشہ افراد چاہے وہ جتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کو گرفت میں لاکرانسانیت کے دشمنو ں کو پابند سلاسل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں