راہوالی:رکشوں کے خود ساختہ سٹینڈ، ٹریفک درہم برہم

راہوالی:رکشوں کے خود ساختہ سٹینڈ، ٹریفک درہم برہم

راہوالی (نامہ نگار)بارونق چوک شوگر ملز راہوالی میں جی ٹی روڈ پر رکشہ ڈرائیوروں نے خودساختہ سٹینڈ قائم کرکے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا ، ٹریفک حادثات رونما ہونے لگے جن میں کئی شہری زخمی ہوچکے ہیں ۔

چوک شوگر ملز میں ایک طرف رکشہ اور چاند گاڑیوں نے بے ہنگم رش بنایا ہوتا ہے دوسری طرف رانگ سائیڈ پر جانے والی موٹر سائیکلوں کاروں کے ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو معمول بنا رکھا ہے جبکہ موٹروے پولیس نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ شہریوں نے موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں