راہوالی :زرگر کو 5لاکھ کے جعلی نوٹ دینے والوں کیخلاف مقدمہ
راہوالی (نامہ نگار)زرگر کی د کان سے 5لاکھ مالیت کے طلائی زیورات خرید کر جعلی نوٹ دینے والے دو خواتین سمیت3 نوسر بازوں کیخلاف مقدمہ درج۔
محلہ نواں شہر ترگڑی روڈ شرقی راہوالی کے زرگر عمران انصاری کی دوکان پر دوخواتین اور ایک مرد گاہک بن کر آئے اور 5ہزار والے جعلی نوٹ دئیے زرگر نے رقم چیک کرنا شروع کی تو اسی دوران دونوں نوسر باز عورتیں اپنے مرد ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئیں ۔